کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر ہمیں بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنا چاہئے،اس وقت سیاسی بحران سے باہر آنے کے لئے حکومت اپوزیشن کے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، ملک میں صرف ایک بانی ہوتا ہے جو قائد اعظم ہیں، ان کے علاوہ کوئی بانی نہیں، خود ساختہ بانیوں نے نئے پاکستان کے نام پر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، قائد اعظم کی لازوال کوششوں کے نتیجے میں قوم آج آزادی کے ساتھ زندہ ہیں،قائد اعظم نے ہمیشہ ملک میں اتحاد کو اہمیت دی، وہ صرف پاکستان کے بانی نہیں تھے بلکہ پوری امت مسلمہ کے متفقہ لیڈر تھے، جنہوں نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے دن رات محنت کی،آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ موجودہ معاشی بحران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دفاعی اور معاشی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔