کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر اگر ہم عمل کرتے تو آج ہم دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کے صف اول میں ہوتے ، مگر افسوس ہے ہم نے ان کے افکار اور پیغام کی قدر نہی کی اور زاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی- آزادی کی نعمت کا ہمیں احساس نہیں ہے کشمیریوں اور فلسطینیوں سے پوچہیں کے آزادی کیا ہوتی ہے لاکھوں لوگ قربان ہوگئے ہیں مگر وہ ابھی زیر تسلط ہیں ، ان خیالات کا اظہار سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری پیغام میں کیا سردار عبد الرحیم نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی میں ہمارے بڑوں کی بڑی قربانیاں ہیں-آج بھی ہم پاکستان کیلیے جان دینے کو تیار ہیں۔