اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی نے سپر یم کو رٹ کے فیصلہ کی روشنی میں سیکٹر ایف چودہ اور پندہ کے ان کیٹگریز اور کوٹہ کے پلاٹوں کی ٹرانسفر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جو فیز ون ڈرائیو کی ممبر شپ کے دعویداروں کے متصادم نہیں ہیں۔ ان دعویداروں یا درخواست دہندگان کی کیٹگریز اور کوٹہ کے پلاٹوں کی ٹرانسفر کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ اسلام آ باد ہائی کورٹ کے فیصلہ سے مشروط قرار دیاگیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ احمد علی نے اس ضمن میں با ضابطہ سر کلر جاری کردیا ہے۔ الاٹیوں نے اس سر کلر کو مبہم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جس بھی کیٹگری کے پلاٹ ٹرانسفر ایبل ہیں اس کا واضح ذکر کیا جا ئے۔ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف کیٹگری ون کے پلاٹس کو ٹرانسفر ایبل قرار دیاگیا ہے کیونکہ عدالت جانے والے در خواست دہندگان میں سے کسی کا بھی تعلق کیٹگری ون سے نہیں ہے۔