کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ کے تحت حب ریور روڈ پر شیر شاہ سے نادرن بائی پاس تک سڑک کوبہتر بنانے کے لیے پیچ ورکنگ کا کام شروع کردیا ہے‘حب ریور روڈ کے دونوں ٹریکس پر تقریباً ایک لاکھ 80ہزار فٹ استر کاری کی جائے گی اور جہاں جہاں سڑک خراب ہے وہاں بھرائی کرکے موٹرایبل بنایا جارہا ہے، حب ریور روڈ کے علاوہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شاہراہ اورنگی، شاہراہ قذافی اور مدینۃ الحکمت روڈ پر بھی پیچ ورکنگ کا کام کررہی ہے جبکہ بابائے خیبر روڈ، میٹروپول پر سڑک کی پیچ ورکنگ کاکام مکمل کیا جاچکا ہے، یہ بات انہوں نے حب ریور روڈ سمیت ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں واقع دیگر سڑکوں اور شاہراہوں کی پیچ ورکنگ اور استر کاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔