• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) کے دوسرے سالانہ2024کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات اب 7جنوری 2025سے شروع ہوں گے یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:30سے12:30بجے جبکہ دوسری شفٹ میں سہ پہر 2:30 سے5:30 بجے تک ہوں گے اس سلسلے میں جلد ہی امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید