کراچی(اسٹا ف رپورٹر) کورنگی میں گھر میں رات کو سوتے ہوئے دھواں بھرنے سے ایک شخص جاں بحق اور کمسن بچی سمیت 5افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدر ی تھانہ کی حدود کورنگی W25بس اسٹاپ کے قریب گھر سے6 افراد60سالہ شاہین ‘23سالہ فاروق ‘20سالہ روبینہ‘17سالہ عمیر ‘16سالہ نعمان ولد شاہین اور 2ماہ کی بچی انزلہ کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی ،دوران علاج شاہین جانبر نہیں ہوسکا، ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدر فہد حسن کا کہنا ہےکہ فاروق نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بتایاہے کہ رات کو سوتے ہوئے کوئلہ جلایا تھا جس کے دھویں سے انکی اہلیہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور وہ دوسرے کمرے میں جاکر سوگئی تھی،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ دھواں بھرنے سے دم گھٹ کر شاہین کی موت واقع ہوئی جبکہ باقی سب کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔