• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا آج کسان مارچ اور اتوار کو فلسطین ملین مارچ کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج 25دسمبر کو منڈی بہائوالدین سے کسان مارچ کا آغاز جبکہ اتوار 29دسمبر کو اسلام آباد میں فلسطین یکجہتی ملین مارچ کرینگے،کسانوں کے حقوق کی تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کرینگے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، فریقین ملک کی خاطر بہتر فیصلہ کریں،پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں فارم پینتالیس بھی شامل ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عرب ممالک اسرائیل کی جارحیت کو سنجیدگی سے لیں، اسلامی ممالک امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اہل غزہ کی مدد کیلئے عملی اقدام اٹھائیں، شامی حکومت اچھی سپرٹ کیساتھ امن قائم کرے ،شام کو عالمی پراکسیز کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ عبوری شامی حکومت کے اب تک کے اقدامات قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت انٹرنیٹ کی سروس کو بہتر کرے، لاکھوں نوجوانوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے، افغانستان سے بھی مذاکرات کیے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید