اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹوں میں ججوں کی 38خالی نشستوں پر تقرریوں کے لیے3جنوری 2025تک نامزدگیاں طلب کر لی ہیں، چیئرمین جوڈیشل کمیشن /چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری نیاز محمد کے دستخطوں سے جوڈیشل کمیشن کے فاضل اراکین کے نام لکھی گئی چٹھی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی 12،اسلام آباد ہائی کورٹ میں4،لاہور ہائیکورٹ میں 10،پشاور ہائی کورٹ میں9جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں3 اسامیاں خالی ہیں، ان خالی نشستوں پر چیئرمین جوڈیشل کمیشن /چیف جسٹس یحیٰ آفریدی اور متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے طے کئے گئے نام طلب کرتے ہوئے ، ججوں کی نامزدگی کیلئے متعلقہ فارم اے اور بی بھی جاری کر دیے گئے ہیں جوکہ صرف اور صرف jcp@scp.gov.pk کے ذریعے ہی وصول کیے جائیں گے ۔