راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی کی نماز جنازہ ریس کورس گراونڈ میں ادا کر دی گئی۔ وہ گزشتہ روز اے ایف ائی سی راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنرل فیض علی چشتی کو آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور دیگر عہدیداران کے علاوہ اعلی سول و فوجی حکام، سول سوسائٹی کے افراد، سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، چیف آرگنائزر پیس عزیز احمد اعوان، خالد محمود قاضی، کموڈور ارشد محمود خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل، جنرل قادر بلوچ، بریگیڈئیر حارث، بریگیڈئیر فاروق، لیفٹیننٹ جنرل اشرف سلیم، میجر جنرل لیاقت علی، میجر خضر راجہ، میجر خانزادہ محمد علی، وائس ایڈمرل عبدالعلیم، ائیر مارشل پرویز نواز نے جنرل فیض علی چشتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔