کراچی(اسٹافرپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔ والدین اور طلبہ کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک کی وصول کرنے کی ہدایت پری پرائمری سے لے کر کلاس نویں اور وہ طلبہ جو نویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔ مراسلہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبہ کو جاری کیے جائیں۔ جون کے فیس واچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کی فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔