کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے 148ویں یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا ن کا جمہوری‘جامع اور خوشحال پاکستان کا خواب ایک ایسا مشن ہے جسے ہمیں بطور قوم پورا کرنا ہے۔ان کا کہناتھاکہ قائداعظم کے اصول اتحاد‘ تنظیم اوریقین ہر پاکستانی کے لیے رہنمائی کا مینار ہیںجسے ہمیں بطور قوم پورا کرنا ہے۔ملک میں برداشت‘انصاف‘مساوات اور جمہوریت کے اصولوں کو عین ان کی روح کے مطابق زندہ رکھنا انتہائی ضروری ہے جیسا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے تصور کیا تھا۔