• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑھائی کروڑ کی چوریاں، شہری نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء سے محروم

اسلام آباد(ایوب ناصر/ خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ، اسلام آباد میں 56وارداتوںمیں نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2کاریں، 20 موٹر سائیکل ،ایک درجن سے زائد موبائل فون اڑالئے گئے-تھانہ نصیر آباد کے علاقے فیصل ٹاؤن فیز ون میں محمد عمر جاوید کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر سے 75 لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،فارن کرنسی اور زیورات چوری کرکے چلتے بنے۔تھانہ صادق آباد کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں زری پیلس سے 45 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں محسن اشفاق کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، زیورات موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری ہو گئے۔تھانہ گوجر خان کے علاقے موہڑہ بھٹیاںمیں اظہر کے گھر سے 40لاکھ روپے کی نقدی اور اسی تھانہ کے علاقے میانہ میں نجم کے گھر سے 25لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،کپڑے اور برطانوی پاؤنڈ چوری کر لئے گئے۔تھانہ روات کے علاقے قاسم آباد میں دو مسلح افراد سکندر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 19 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین لے گئے ۔ڈھوک کالا خان میں عبدالحمید کی رپورٹپر 14 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاںچوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مدینہ کالونی میں راجہ جہانزیب کے گھر سے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ،گھڑیاں اور نقدی چوری ہو گئی۔وفاقی دارالحکومت میں 10 مقدمات درج کئے گئے جن میں ایک کار ،پانچ موٹر سائیکل ایک موبائل اور تین گھروںکے تالے ٹوٹنے کا ذکر تھا۔
اسلام آباد سے مزید