• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کا ریٹ چار سے پانچ ہزار، گنے کی قیمت چار سو روپے من دیجائے،کسان اتحاد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کسان اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کا ریٹ چار سے پانچ ہزار روپے فی من کیا جائے اور گنے کی قیمت چار سو روپے فی من ادا کی جائے۔مطالبات منظور نہ کئے گئے تو پورے ملک کے ہر گاؤں سے کسانوں کو لیکر اسلام آباد میں احتجاج کرینگے اور دھرنا دینگے۔چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملز مالکان کو کسانوں کو لوٹنے کی چھٹی دے رکھی ہے،گندم کے معاملے میں کسانوں کیساتھ دھوکا کیا گیااورانہیں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ کسان کی تباہی میں بجلی بلوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔مرکزی صدر میاں عمیر مسعود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ 2024ء پاکستان کی زراعت کے لئے ایک تباہ کن سال رہا، کسان کے ساتھ اتنی زیادتیاں کی گئیں کہ جسکی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 400 فی من خریدنے کا اعلان کیا جبکہ 300 سے 325 روپے فی من میں خرید رہی ہیں اور کٹوتی بھی کی جارہی ہے جس پر پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ناقص بیج کی بھر مار ہے ۔یوریا کھاداب 4600 کی مل رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید