راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے انتخابات گیارہ جنوری کو ہونگے جس کیلئے 9 رکنی الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں سمیت 15 سیٹوں پر مجموعی طور پر 23 امیدوار میدان میں ہیں ۔نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار نائلہ فیصل ملک بلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔عبوری فہرست کے مطابق صدر کی نشست پر طارق محمود ساجد اعوان، سردار منظر بشیر اور شاہد محمود مغل، جنرل سیکرٹری کی نشست پر قمر الحق خان نیازی، اسد محمود ملک اور جنید احمد نواز راجہ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر عامر شہزاد اور عبدالقدوس، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چوہدری عامر شہزاد حسین اور رانا حاشر حسین، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر چوہدری کاشف متین، عبد القدوس اور ذوالفقار علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر آمنہ جاوید، ماریہ نیلوفر بیگ، محمد جہانگیر، ثمینہ اقبال، وقاص منشاء، محمد حیدر علی ہاشمی، مہر عامر شہزاد، ثمرہ حسین، سہیل اختر اور چوہدری عبد الحفیظ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور امیدواروں پر اعتراضات کے بعد 26 دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ انتخابات کے تمام امور کی نگرانی سینئر وکیل ملک صدیق اعوان کی سربراہی میں قائم 9 رکنی الیکشن بورڈ کرے گا۔ بورڈ کے دیگر اراکین میں ملک رضوان اختر، شازیہ عمران، راجہ شفقت حسین، احسن مقصود قریشی، راجہ فہیم حیدر، راحیلہ بٹ، آصف خان جدون اور عمیر قدیر ملک شامل ہیں۔