• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر ہکلہ انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)موٹر وے پر ہکلہ انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122جائے حادثہ پر پہنچ گئی مگر موٹر وے پولیس کنٹرول کو تین گھنٹے بعد تفصیل معلوم نہ تھی۔ ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری تھیں ۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹی ۔
اسلام آباد سے مزید