اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تمام تر دعوؤں کے باوجود جڑواں شہروں میں گدا گروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہر چوک اور ہر شاہراہ پر گدا گر ٹریفک کے نظام میں رکاو ٹ بن رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے منگل کو گداگروں کے خلاف مہم کے دوران 31 افرادگرفتار کر لئے ۔اے سی رورل نے13 افراد کو حوالات منتقل کر دیا۔اے سی سٹی نے 12 گداگروں کو جبکہ اے سی انڈسٹریل ایریا نے 6 گداگروں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا