• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکیں نہ کھولی گئیں تو کُرم میں انسانی المیہ پیدا ہوجائے گا ،ساجد طوری

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ کرم میں مسائل کا حل نہیں نکل رہا ،اگر وفاق اور صوبائی حکومت ہماری بات نہیں سنتی تو پھر ہم آزاد ہوں گے،انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم افغانستان کی طرف دیکھیں، کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں، فاٹا کے ضم ہونے کے باوجود قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری قائم نہیں ہوسکی، ایئر سروس مسائل کا حل نہیں ،راستے کھولے جائیں، ایپکس کمیٹی کے فیصلےسے جرگہ کی حیثیت ختم ہوگئی، ایران و سعودی عرب کا کرم کی صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے جو بھی بیرونی ممالک کے ساتھ ملوث ہے ریاستی ادارے اس پر ایکشن لیں، ہم ساتھ دیں گے، جو فوج کے جوانوں کو شہید کررہے ہیں وہی کرم میں ملوث ہیں ،لوگوں کوذبح کرنا ہماری روایت نہیں، یہ داعش و خوارج کا کام ہے، اگر سڑکیں فوری نہ کھولی گئیں تو کرم میں انسانی المیہ پیدا ہو جائے گا ۔رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ذبح کرنا ہماری روایت نہیں ہے۔
اسلام آباد سے مزید