اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) اے این ایف نے 4 کارروائیوں کے دوران 5 ملزم گرفتار کر کے 68 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.2کلو گرام منشیات برآمدکر لی۔مندرہ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18کلو چرس برآمد کر کے خاتون سمیت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔