• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کی جانب سے’’سی آر ایم وی ایس‘‘کی کامیاب تکمیل، سسٹم صومالیہ کے حوالے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نادرا نے ’’سی آر ایم وی ایس‘‘ سسٹم کامیاب تکمیل کے بعد صومالیہ حکومت کے حوالے کر دیا ہے،سول رجسٹریشن مینجمنٹ اینڈ وائیٹل سٹیٹسٹکس سسٹم کو صومالیہ حکومت کے سپرد کیا گیایہ نظام صومالیہ میں شناختی نظام اور حکومتی امور میں بہتری کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا-نادرا، نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) کے اشتراک سے صومالیہ کا قومی شناختی نظام بھی مکمل کر چکا ہے،نادرا کے بنائے ہوئے قومی شناختی نظام کا افتتاح منعقدہ صومالیہ کی پہلی نیشنل آئی ڈی کانفرنس میں کیا گیا،یہ پروگرام ’’صومالیہ نیشنل آئیڈنٹیفکیشن سسٹم (ایس این آئی ڈی ایس)‘‘ پراجیکٹ کا حصہ ہے،دونوں نظاموں کی بدولت صومالیہ کے شہریوں کو قانونی شناخت کی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہو گی ،پروگرام پر صومالیہ کی وزارت داخلہ، وفاقی امور و مفاہمت کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا گیا ہے،حکومت پاکستان نے برادر ملک صومالیہ کو اس پروگرام کے لئے سرمایہ فراہم کیا ہے-منصوبے کی کامیاب تکمیل نادرا کے پختہ عزم اور اعلیٰ معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے-
اسلام آباد سے مزید