اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں 2 دو شیزاؤں،2 شادی شدہ خواتین اور ایک 15 سالہ لڑکے کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ نصیر آباد کے علاقےڈھوک گجراں سے زاہد عمران کا پندرہ سالہ بیٹا محمد حیدر اغواء ہو گیا۔تھانہ گوجر خان کے علاقے وارڈ نمبر 15 سے پروین شبیر کی بہو پر اسرار طور پر غائب ہو گئی جس کے پاس 2 تولے زیور بھی موجود تھا۔تھانہ چکری کے علاقے کڑرسے بلال کی 34 سالہ بہن پر اسرار طور پر گھر سے چلی گئی ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے کلیال سے سیکنڈ ایئر کی طالبہ 19 سالہ (ر)کو اسماعیل نے اغواء کر لیا۔تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن سے حفیظ کی 18 سالہ بھانجی کو وقاص نے اغواء کر لیا۔