• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جانوروں کی صحت و بہبود کیلئے جامع قانون کی ضرورت ، رانا تنویر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، نے پہلے اینیمل ویلفیئر فورم میں شرکت کی اور اسے جانوروں کی صحت و بہبود کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم قرار دیاوفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں مویشیوں کا حصہ 14.63 فیصد جبکہ زرعی جی ڈی پی میں 60.84 فیصد ہے یہ شعبہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہےرانا تنویر نے پاکستان میں جانوروں کی صحت و بہبود کیلئے جامع وفاقی قانون کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہانیشنل اینیمل ہیلتھ، ویلفیئر اور ویٹرنری پبلک ہیلتھ بل 2024 جسے وفاقی کابینہ نے اصولی طور پر منظور کیا ہے، پاکستان کی ویٹرنری خدمات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے میں مدد دیگا بل ون ہیلتھ اپروچ" کے ذریعے انسانی، جانوروں، اور ماحولیاتی صحت کو مربوط کریگا تاکہ بیماریوں کی روک تھام اور وبائی امراض سے بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے،وفاقی وزیر نے زور دیا کہ پاکستان کا ہدف عالمی مارکیٹ میں حلال گوشت کی برآمدات بڑھانا ہے انہوں نے صوبائی اسمبلیوں سے بل کی منظوری کیلئے قرارداد کی حمایت کی اپیل کی تاکہ صوبوں کے مابین تعاون کو بڑھایا جا سکے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق اقدامات کئے جا سکیں،رانا تنویر نے کہا کہ زونوٹک بیماریوں جیسے کووڈ 19 نے صحت کے مربوط نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور موجودہ وفاقی قانون سازی ان مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے میں ناکام رہی ہے ،پاکستان کے مویشی سیکٹر کو مضبوط بنا کر نہ صرف خوراک کی سلامتی یقینی بنائی جائیگی بلکہ معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید