راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کےاضلاع میں قبرستانوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔ ضلعی سطح پر ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کئے جائیں۔ ہر تحصیل میں ڈمپنگ سائٹس کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈویژن بھر کو زیرو ویسٹ بنانے کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز پر ہے جس میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہدایات کمشنر آفس میں ہونے والے ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں جار ی کی گئیں۔ کمیٹی نےراولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں خستہ خال پلوں کی فوری مرمت ، سڑکوں کا پیچ ورک اور مرمت کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ جنوری کے بعد سے اے سی آرز کو آن لائن کیا جائے۔ پبلک و پرائیویٹ سکولوں کے سامنے بچوں کے لئے زبیراکراسنگ بنائی جائے۔