• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم کے فنڈز کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) دادوچھا ڈیم کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈیم متاثرین کو معاوضہ جات کی فراہمی کو تیز کر کے فوری طور مکمل کیا جائے۔پرانی رنگ روڑ الائنمنٹ کی ایکوائر زمین کو واگزار کرایاجائے۔ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی قمر الاسلام راجہ نے کہاکہ راولپنڈی کہوٹہ روڈ اور اڈیالہ روڈ پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ موجودہ سال میں پولیو مہم کی تین کمپین لانچ کی گئی، پولیو مہم مقرر کردہ اہداف کے 99 فیصد حاصل کئے گئے۔2010 کے بعد پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
اسلام آباد سے مزید