• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شٹل بس سروس کی نیلامی جمعہ تک ملتوی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) ڈپلومیٹک انکلیو میں ویزہ حصول کے خواہشمند افراد کیلئے شٹل بس سروس کی 3 سال کیلئے اوپن آکشن منگل کے روز منعقد نہ ہوسکی ۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈ منسٹریشن حکام نے بتا یا کہ آکشن کو جمعہ 27دسمبر تک ملتوی کیا گیا۔ گزشتہ 3 سال کے لئے یہ ٹھیکہ تقریبا ساڑھے دس کروڑ میں دیا گیاتھا۔آئندہ 3 سال کیلئے ٹارگٹ 13 کروڑ 36لاکھ روپے مقرر کیاگیاہے۔شٹل بس سروس اور ویزہ سیکر کا اوپن آکشن کمیٹی کی نگرانی میں کیاجائے گا۔ نیلامی ڈی ایم اے کی علالت کی وجہ سے ملتوی کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید