• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسروقہ سونا خریدنے کے الزام میں دو زرگر گرفتار ، سناروں اور مقامی تاجروں کا شدید احتجاج ، روڈ بلاک

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسروقہ سونا خریدنے کے الزام میں سی آئی اے پولیس نے دو زرگر گرفتار کرلئے جس پر اٹھال چوک بہارہ کہو کے سناروں اور مقامی تاجروں نے منگل کی رات شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ۔ چوری کا سونا خریدنے کے الزام میں سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے بہارہ کہو کے دو جیولرز حق نواز اور خورشید کو حراست میں لے کر سی آئی اے سنٹر آئی نائن اسلام آباد منتقل کیا۔ سناروں کی گرفتاری پر اٹھال چوک بہارہ کہو میں مقامی تاجروں اور سناروں نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے چوری کیا گیا سونا بہارہ کہو اٹھال چوک میں حق نواز اور خورشید دکاندار سے برآمد ہوا ۔ دوسری طرف مظاہرین کا کہنا ہے کہ جس نے سونا چوری کرکے ان سناروں کو فروخت کیا پولیس ان چوروں کو گرفتار کرے اور سناروں کو فوری رہا کرے۔
اسلام آباد سے مزید