• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللطیف ثانی ایڈووکیٹ و دیگر مرحومین کیلئے ایسوسی ایشن آف کشمیر اولڈ اسٹوڈنٹس کا تعزیتی ریفرنس

برمنگھم (جنگ نیوز) ایسوسی ایشن آف کشمیر اولڈ اسٹوڈنٹس ( AKOS International )کے زیر اہتمام برمنگھم کی آلم راک ہارونیہ مسجد میں گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور کے سابق طالبعلم رہنما اور ہردلعزیز سیاسی اور سماجی کارکن علاقہ اندرہل کی باوقار پہچان اور اسلام آباد کی کاروبار ی شخصیت عبداللطیف ثانی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مسجد کے مرکزی ہال میں تعزیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں ڈڈلی ، وولورہمپٹن ، برمنگھم ، ووکنگ ، ریڈنگ اور دیگر شہروں سے مرحوم کے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے فیلوز، دوست احباب کے علاوہ ان سے محبت و عقیدت رکھنے والے برطانیہ اور آزاد کشمیر کےمختلف مکتبہ ہائے فکر کے سول سرونٹس ، وکلاء ، سولیسٹرز ، ایجوکیشنلسٹ ، اکائوٹنٹس ، جنرلسٹ ، بزنس کمیونٹی سے متعلق لوگ، سیاسی اور سماجی کارکنان،کونسلرز اور کمیونٹی رہنمائوں کے علاوہ بڑی تعداد میں گرد و نواح کے لوگوں کاتعزیت کیلئے دن بھر تانتا بندھا رہا اور مرحوم کے حسن اخلاق اور ان سے اپنے تعلق کے تذکرے ہوتے رہے ۔دوران نشست جن دیگر مرحومین اساتذہ و دوستوں کی یادیں اور تذکرے ہوئے رہے ان میں پروفیسر محمد دین ملک، پروفیسر خالد نظامی ، پروفیسر مولوی نور صمد ، پروفیسر حسن اختر رانجھا ، پروفیسر راجہ اسلم ،جاوید نظامی ، نصرت راجہ ، شوکت خواجہ ،مرزا جاوید، پروفیسر اسلم خواجہ، راجہ فاروق بے بی، ،طارق ملک ، سید ابوطالب کاظمی اور دیگر مرحوم ساتھیوں اور اساتذہ کرام کے علاوہ عزیز و اقارب اور ان تمام تعلق داران کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی ۔ دوران گفتگو مرحومین کی خوشگوار یادوں کے تذکرے ہوئے ۔ ایسوسی ایشن آف کشمیر اولڈ اسٹووڈنٹس اپنی اخلاقی ، تہذیبی اور ثقافتی درخشاں روایات کی امین وہ تنظیم ہےجو نہ صرف دیار غیر میں اپنے مثبت رسم و رواج کی پاسبان ہے بلکہ وطن عزیز میں بھی اپنے اساتذہ کے قائم کردہ الفلاح فائونڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریب نادار بیواؤں، یتیموں اور مستحقین کی ادویات کے اخراجات برداشت کرنے کے ساتھ مستحق طلبا و طالبات کو ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم کے تحت مناسب وظائف دے رہی ہے۔تعزیتی ریفرنس میں کے آخر مقرر گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور کےسابق طالبعلم اسلم لون نے کہا کہ اللہ پاک لطیف ثانی کی مغفرت بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل اور ہم سب کو ان کی اچھی قابل تقلید مثالوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق سے نوازے ، آمین۔ریفرنس کی نظامت کے فرائض تنظیم کے کوارڈینیٹر راجہ آزاد نے ادا کئے۔ کونسلر محمد الیاس راجہ ایڈووکیٹ بھی ریفرنس میں موجود تھے۔

یورپ سے سے مزید