کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ہر سال حضرت ابوبکر صدیؓق کے یوم وفات کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے گئے،بلال سلیم قادری نے کہا کہ انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے، علاوہ ازیں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ حق وصداقت کی پہچان ہیں، اس موقع پرملک بھر میں تاجدار صداقت کانفرنس،سمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔