کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور تھانہ کی حدود ماڑی پور ٹرک اڈہ جمعرات بازار کے قریب 2 گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں65سالہ وزیرہ بی بی زوجہ غلام نبی جاں بحق ہوگئی ، کورنگی بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار وا ٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ فہیم الدین ولد نقیب الدین جاں بحق ہوگیا۔فیوچر کالونی ملیر ندی کے قریب ٹرین کے ٹریک پر گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،ملیر جام کنڈو لال شاہ باغ فیضانور مسجد کے قریب کنویں میں گر کر 18سالہ عبدالسلام ولد صالح محمد جاں بحق ہوگیا ، دریں اثناء لائٹ ہائوس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔