• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم ولادت کراچی میں بھی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا،نماز فجر کے بعد ملک میں امن خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،بانی پاکتسان کے یوم ولادت پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار قائد پر سلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں بابائے قوم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا، پاک فضائیہ کے دستے نے سلامی پیش کی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ،وزیراعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی کابینہ کے کئی اراکین، کور کمانڈر کراچی ،سول وعسکری حکام اور میئر کراچی نے حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتخہ خوانی کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید