کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم بانی پاکستان کے 148ویں یوم پیدائش پر مزارقائد پرحاضرہیں، قائداعظم کی پاکستان کے خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان مشکل دور سے گزر رہاہے، قوم کو مایوس نہیں ہوناپاکستان ضرور ترقی کریگا، بیرونی طاقتیں معاشی ترقی نہیں چاہتیں، پارہ چنار میں صورتحال کشیدہ ہے،ہم مشاورت سے ان مسائل کا حل نکالیں گے۔