• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن سلیمان میموریل ہاسپٹل ملیر امید کی کرن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حسن سلیمان میموریل ہاسپٹل ملیر کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئےوعدہ کیا کہ جتنا فنڈز جمع ہوگا اتنا ہی حصہ حکومت سندھ ڈالے گی،یہ بات انھوں نے بدھ کو پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کے ہمراہ ملیر میں حسن سلیمان میموریل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ پسماندہ افراد کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سردار شاہ، جام خان شورو، شاہد تھہیم، ریاض شاہ شیرازی، مشیر نجمی عالم اور دیگر نے شرکت کی۔ نامور ڈاکٹروں اور مخیرحضرات جن میں سندھ جناح یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر امجد سراج میمن، جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، پروفیسر طارق محمود، پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے مشتاق چھاپڑا اور دیگر بھی موجود تھے۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ منصوبہ پاکستانی امریکی ڈاکٹرز اور حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، منصوبہ انسان دوستی اور بین الاقوامی تعاون کا زبردست نمونہ ہے۔ حسن سلیمان میموریل اسپتال کا سنگ بنیاد ابراہیم حیدری میں رکھا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید