کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نوجوانان مہاجر کے تحت یوم مہاجر ثقافت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، اس موقع پر نوجوانان مہاجر کے چیئرمین زوہیب اعظم، سیکریٹری عمیر عامر مقصودی اور دیگر رہنما ئوں نے ریلی اور تقریب کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے مشکور ہیں کہ پہلی بار گورنر ہائوس میں مہاجر ثقافت کی تقریب منعقد کی گئ، مہاجر ثقافت کو زندہ رکھنے اور اس کی ترویج کے لیے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔