• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام سیدنا صدیق اکبرؓ کا یوم عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی خلیفہ اول امیر المومنین سیدنا صدیق اکبرؓ کا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، شہر کی بیشتر مسا جد،مدارس میں محافل ذکر و مناقب کا اہتمام کیا گیاآئمہ،خطباء وعلمائے کرام نے محافل میں سیدنا صدیق اکبرؓ کے فضا ئل و مناقب بیان کئے اور خراج عقیدت پیش کیا دریں اثنا صدیق اکبر کانفرنس 27دسمبر جمعہ کو باب الاسلام مسجد سیکٹر15-A1 بفرزون میں ہو گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید