• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری نے کرسمس جوش و جذبہ کیساتھ منایا، گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سرد موسم کے باوجود مسیحی برداری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی جوش و جذبہ سے منایا ،شہر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مسیحی برداری کے پیشوائوں نے حضرت عیسی ٰکی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اجتماعات میں ملک میں امن وسلامتی،خوشحالی اورترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،کرسچن کمیونٹی نے عبادات کے بعد ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دیں، گرجا گھروں، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کیے گئے تھے، گھروں اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیاتھا ،کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برداری کے رہائشی علاقوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، کیک کاٹے گئے اور سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے،کرسمس کے حوالے سے مسیحی برداری کی آبادیوں میں کافی رونق دیکھنے میں آئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید