• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI فوجی عدالتوں پر سیاست نہ کرے‘ وزیراطلاعات

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہتحریک انصاف ملٹری کورٹس پر سیاست سے گریز کرے‘ان کے پاس مزید قانونی فورمز اور اپیل کا حق موجود ہے‘ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہے، ملٹری کورٹس پر سیاست کرنے والے یہ بھول رہے ہیں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دور میں ملٹری کورٹس کے فضائل بیان کرتے رہے ہیں، ملٹری کورٹس میں کسی کا ٹرائل اس وقت ہوتا ہے جب کوئی دفاعی ادارے پر حملہ آور ہو، فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلتا ہے، ملزم کو وکیل کرنے، ریکارڈ تک رسائی اور فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوتا ۔
اہم خبریں سے مزید