• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں چھ یرغمالیوں کی ہلاکت فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہوئی، اسرائیلی فوج

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں حماس کی جانب سے چھ یرغمالیوں کی ہلاکت اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہوئی ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست میں اسرائیلی فوج کو رفح کی ایک زیر زمین سرنگ میں چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں، جن کے متعلق اسرائیل نے کہا تھا کہ فوجیوں کے پہنچنے سے پہلے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

تاہم ان ہلاکتوں کے حوالے سے فوج نے اپنی تحقیقات میں کہا ہے کہ علاقے میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں، اگرچہ بتدریج اور محتاط تھیں،جنگجوؤں کے چھ یرغمالیوں کو قتل کرنے کے فیصلے پر اثرانداز ہوئیں۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یرغمالی حماس کے جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جب اسرائیلی فوجیں تل السلطان کے علاقے میں کارروائی کر رہی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید