• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمائش چورنگی پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری، علما کی شرکت، اظہار یکجہتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا احتجاجی دھرنے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں، علما کرام شخصیات و اکابرین نے شرکت کی اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا ۔دھرنے میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق تقوی ، علامہ مختار امامی، علامہ رضا جعفری، سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں خواتین، بچوں، بزرگوں کے ہمراہ احتجاج جاری ہے۔انہون نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے ماضی میں بھی ہزارہ برادری کے پر ظلم کے خلاف پر ملک گیر احتجاج کیا تھا جس میں کسی قومی املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔ہزارہ ٹاون ہو یا پاراچنار ،گلگت و بلتستان ہو یا کراچی سانحہ حیدری مسجد، امام بارگاہ علی رضا ،نشرپارک، عاشوری و اربعین، آرمی پبلک اسکول ملک بھر میں دہشت گردوں کا چہرہ واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن میں انصاف کے حصول کیلئے جب تک احتجاج کرنا ہڑھا کریں گے۔ملک کو سب سے زیادہ نقصان انتہا پسندی اور نا اہل سیاستدانوں نے پہنچایا۔ دہشت گردی کے عفریت نے ملک کے امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔محب وطن ہیں کسی سیاسی جماعت یا بیوروکریسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ آباو اجداد نے وطن کے حصول سے لیکر آج تک ہم ملت جعفریہ اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کرریے ہیں۔ہزاروں ڈاکٹر، انجینئر، تاجر، علما و اکابرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔آج پاراچنار سمیت ملک کے بیشتر حصے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے زیر اثر ہیں۔ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔دریں اثناء احتجاجی دھرنے میں دعائیہ اجتماع، مجلس عزاء، اور شہدائے پاکستان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید