کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ٹوپی گینگ کےسرغنہ سمیت2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق، اندرونی روڈ سنّاٹا پٹی عقب کفایا شاپنگ مال سیکٹر5ایم کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈکیت ملزمان کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،چھنے ہوئے موبائل فون، نقدی، 125موٹر سائیکل برآمد کرکےمقدمہ در ج کرلیا گیا، دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا ہےکہ ملزمان کا تعلق ٹوپی گینگ سے ہے۔ سوشل میڈیا پر پولیس اسٹیشن تیموریہ کی حدود بفرزون میں ملزمان کی دوران ڈکیتی سی سی ٹی وی وائرل ہوئی تھی، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عمر عرف بلوچ اور شاہزیب عرف شہہزی شامل ہیں ،ملزمان نے دو روز قبل بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5ڈی میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی تھی،ملزمان کے قبضے سےچھینا ہوا موبائل اور کیش بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 467/ 2024بجرم دفعہ392/397/34بلال کالونی درج ہے ،ملزمان لالو کھیت 10نمبر فلائی اوور پر رینجرز اہلکار سے موبائل فون کیش لوٹنے کے بعد اہلکار کا پسٹل بھی چھن کر لے گئے تھے ،جس کامقدمہ الزام نمبر 142/2023بجرم دفعہ 392/397 34شریف آباد میں درج ہے،ملزمان نے شاہراہِ فیصل کی حدود میں دوران ڈکیتی موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر لوٹا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے، جس کامقدمہ الزام نمبر 365/2023بجرم دفعہ 392/395ش تھانہ اہراہِ فیصل میں درج ہے۔