کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پارہ چنار میں جاری محاصرے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے پارہ چنار کا مسئلہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گزشتہ کئی مہینوں سے جرگے،آل پارٹیز کانفرنسز اور ان میں ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کرانے میں حکومت ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار کو مجروح کر رہا ہے حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں دو نوجوانوں کے ذبح کیے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لہٰذا ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو روکنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی نظر آئے علامہ اسد اقبال زیدی کا کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ 27 دسمبر کو ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان پورے ملک میں پر امن مظاہرے اور ریلیاں منعقد کرے گی پریس کانفرنس سے برادر حسنین مہدی، علامہ جعفر سبحانی،علامہ بدرلحسنین عابدی اور علی محمّد ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔