• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، سید قمر رضا، افضال بھٹی

لندن ( نمائندہ جنگ ) پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا اور سابق کمشنر اوورسیز پاکستانی پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے قیام پاکستان کیلئے ان کی بے پایاں جدوجہد، قیام پاکستان کے مقاصد اور اسکے حصول کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اوورسیز پاکستانی وطن عزیزپاکستان کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے متحد ہو جائیں قائد اعظمُ اور علامہ اقبال کے افکار سوچ اور وژن کے مطابق اپنے پاکستان کو مضبوط کریں اور دنیا میں پاکستان کا جھنڈا بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلانے کےُلیے کافی ہے کہ کیا ہم نے اپنے قائد حضرت قائد اعظم کی سوچ کی تکمیل کی ہے۔ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت پیدا کریں، ملک کو سیاسی انتشار اور اقتصادی عدم استحکام کا شکار نہ ہونے دیں۔ بلیم گیم کی سیاست کی بنیاد پر دشمن کو اپنی اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کا کوئی موقع نہ دیں۔خدا قائد کے پاکستان کو ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچائے رکھے اور یہ وطن عزیز بانیانِ پاکستان قائد و اقبال کی امنگوں، آدرشوں کے مطابق جدید اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بن کر اقوام عالم میں سر بلند ہو۔ بے شک آپس کے اتحاد سے ترقی خوشحالی کے تسلسل سے بانیان پاکستان کا سلطانی جمہور کا خواب بھی شرم تعبیر ہو گا ۔ہمیں پاکستان کی تعمیر کرنی ہے اس کے لیے ہر مشکل سے ٹکرانے کا عزم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہاوورسیز پاکستانی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے ساتھ تعاون کے لیے مجودہ حکومت اور پورا سسٹم ان کے ساتھ کھڑا ہے جو ہر وقت ان کی مدد کو تیار ہے۔ آئیے اور متحد ہو جائیں اور اپنے اداروں اور پاکستان کی تعمیر کریں انھیں مضبوط کریں ان کا ساتھ دیں اور پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنائیں ۔