• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسیٹس کنٹینر آگ، ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی، نقصان کے ازالے کا مطالبہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری) کامسیٹس نے غیر ملکی این جی او کے کنٹینر میں آگ لگنے کے واقعہ پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کر دیا ، کامسیٹس کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نگینہ صفدر نے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی امیر نیازی کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ کامسیٹس کی کرایہ دار جرمن این جی او کا کنٹینر حال ہی میں منتقل کیا گیا۔ فریقین کی رضامندی سے کنٹینر کی منتقلی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کی لیکن جس شخص کو یہ ذمہ داری دی گئی اس نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ کنٹینر میں بجلی کی ناقص وائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے 20 دسمبر کی رات شارٹ سرکٹ کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ میں کچن مکمل طور پر جل گیا جبکہ سٹور روم کو 50 فیصد نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثے کی اصل وجہ بجلی کی ناقص تاریں تھی۔ اس واقعہ سے نہ صرف کامسیٹس کو پشیمانی ہوئی بلکہ کرایہ دار این جی او نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید