• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان یقینی بنائیں انکی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، امریکا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں پاکستان کی فوجی کارروائی کی رپورٹس سے آگاہ ہے تاہم اس دوران ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش ہے‘افغان طالبان یقینی بنائیں کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہو۔امریکی نشریاتی ادارے کے سوال کے جواب میں بھیجے گئے بیان میں امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ان رپورٹس سے آگاہ ہیں کہ پاکستان نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپ پر فضائی حملے کیے ہیں لیکن ہمیں اس کارروائی کی ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔

اہم خبریں سے مزید