اسلام آباد( رانا غلام قادر ) مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس کے لیے سندھ اورخیبر پختونخواہ حکومت کا مطالبہ تاحال پورا نہیں ہوسکا،موجودہ حکومت میں سی سی آئی کی تشکیل کو نو ماہ ہوچکے تاہم ابھی تک کوئی اجلاس نہیں ہوا-
پیپلزپارٹی،مسلم لیگ نون،پی ٹی آئی،سابقہ اتحادی،نگران اورموجودہ دورحکومت میں آئین کی باربارخلاف ورزیاں جاری رہیں۔
گذشتہ چودہ برس میں آئین کے مطابق کم از کم نوے روزکے اندرسی سی آئی اجلاس منعقد نہ کرانے پرآئین کی بیس بارخلاف ورزیاں کی گئیں ۔
حکومتی ذرائع کےمطابق آئین کے آرٹیکل(3)154کے تحت سی سی آئی کااجلاس 90روزمیں کم ازکم ایک بارہوناضروری ہے اورموجودہ حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 25مارچ2024 کو جاری کیا گیا تھا۔
گذشتہ مہینےوزیر اعلی سندھ اور وزیراعلی خیبرپختون خواہ نےسی سی آئی کے اجلاس کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا تھامگرموجود حکومت میں ابھی تک سی آئی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا-