• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری، 5 صحافیوں سمیت 38 فلسطینی شہید، سردی سے3 بچے شہید

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز)غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران 5صحافیوں سمیت 38فلسطینی شہید اور 137زخمی ہوگئے، صحافیوں کی گاری پر اسرائیلی فضائی حملے سے 5صحافی شہید ہوگئے، شدید سردی سے تین نومولود بچے شہید ہوگئے،اسرائیلی طیارے نے العودہ اسپتال کے باہر کھڑی نشریاتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا، اسرائیل کےانتہا پسند وزیر اتمار بین گوئر نے یہودی انتہا پسندوں کے ہمراہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے، اس دوران انتہا پسند قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہےجس پر فلسطینی اتھارٹی اور اردن کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، فلسطینی ٹی وی چینل القدس ٹوڈے نے بتایا کہ اس کی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں پانچ صحافی شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق، میزائل نے وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں کھڑے ان کے نشریاتی ٹرک کو نشانہ بنایا۔ چینل نےعملے شہید پانچوں کارکنوں کی شناخت فیصل ابو القمسان، ایمن الجادی، ابراہیم الشیخ خلیل، فادی حسونہ اور محمد الدعاء کے نام سے کی ہے۔ میڈیاآؤٹ لیٹ کے بیان میں کہا گیا کہ پانچوں کارکن اپنی صحافتی اور انسانی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ ہم اپنے میڈیا پیغام کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید