• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 11پیسےتک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 12پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت میں 12 پیسے تک کی کمی، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.30 روپے سے کم ہو کر 278.25 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 278.50 روپے سے کم ہو کر 278.35 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے 277.82 روپے سے کم ہو کر 277.78 روپے اور قیمت فروخت 11 پیسے کی کمی سے 279.51 روپے سے کم ہوکر 279.40 روپے ہو گئی ہے ،یورو کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے287.79 روپے سے بڑھ کر 287.80 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کے اضافے سے 289.68 روپے سے بڑھ کر 289.80 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 12 پیسے کی کمی سے 347.46 روپے سے کم ہو کر 347.34 روپے اور قیمت فروخت 6 پیسے کی کمی سے 349.81 روپے سے کم ہو کر 349.75 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید