• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرصحت کا پی پی 153کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے حلقہ پی پی 153 میں نیا پل، لال پل، فتح گڑھ اور تاج باغ کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نیا پل، لال پل، فتح گڑھ اور تاج باغ پر جاری مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر راہ گیروں سے بھی بات چیت کی۔متعلقہ افسران نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حلقہ پی پی 153 کے رہائشیوں کی آسانی کیلئے نیا پل، لال پل، فتح گڑھ اور تاج باغ میں مرمت کا کام جاری ہے۔
لاہور سے مزید