لاہور (پ ر) Leader in Meپروگرام (Franklin Covey, USA)کی جانب سے KIPSسکول کو پاکستان کے پہلے لائٹ ہاؤس سکول کی سرٹیفیکیشن ایوارڈ کی گئی ہے۔ KIPS سکول پاکستان سے Leader in Meپروگرام میں شمولیت اور اسے اپنی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں متعارف کروانے والا پہلا تعلیمی ادارہ ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ لائٹ ہاؤس Leader in Meکے کامیاب نفاذ کا عالمی معیار ہے جو لیڈر شپ، کلچر اور تعلیمی نتائج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ کیا جاتا ہے۔