ملتان( سٹاف رپورٹر ) یو اے ای سے ڈی پورٹ 9 افراد کو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا،ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے چھے افراد ماذ شریف ، سعد علی ،الطاف حسین ،محمد کاشف ،شاہد فاروق اور زاہد خورشید کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ مذکورہ اشخاص نے غیر قانونی طریقے سے یو اے ای میں رہائش اختیار کی ہوئی جن کو متعلق حکام نے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیاتھا اور جیل حکام نے سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا گرفتار اشخاص کو سرکل آفس منتقل کردیا گیا ۔