ملتان (سٹاف رپورٹر) کسان اتحاد پاکستان کے صدرخالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا یہ ریٹ کسان کا نہیں ہے،ملتان میں ریٹ اٹھائیس سو روپے مقرر کیاگیا ہے،مریم نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہکاشت کاروں کو نقصان نہیں ہونے دوں گی،کاشت کاروں کو اس وقت نقصان کا سامنا ہے،آئی ایم ایف کے کہنے پرہمیں سپورٹ پرائس نہیں مل رہی ، ہمارا گندم کا ریٹ ابھی تک طے نہیں ہواہمیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی،خدارا ہمارے ساتھ ناروا سلوک نہ کیا جائے۔