ملتان (سٹاف رپورٹر) انفارمیشن سیکرٹری پی پی ملتان ڈویژن ایم سلیم راجہ کی قیادت میں نائب صدر پی پی پی ملتان ڈویژن سلیم شہزاد،نائب صدر پی پی پی ملتان سٹی ملک اللہ بخش بھٹہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پیملتان سٹی حاجی امین ساجد اور دیگر عہدیداران نے گڑھی خدا بخش بھٹو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔